31 مارچ کو شروع ہونے والے میٹرک امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فیڈرل بورڈ نے 4 ممالک میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے، میٹرک کے امتحانات 31 مارچ 2026 سے شروع ہونا تھے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر چار ممالک میں میٹرک (کلاس دہم) کے امتحانات ملتوی کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ جن ممالک میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں ان میں ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ان ممالک میں میٹرک کے امتحانات 31 مارچ 2026 سے شروع ہونا تھے، تاہم علاقائی سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں فی الحال روک دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان حالات سازگار ہونے پر کیا جائے گا اور طلبہ اور والدین کو نئے شیڈول کے بارے میں وقت سے پہلے آگاہ کر دیا جائے گا، اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کا ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور