حکومت کا ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور

Mar 25, 2026 | 17:58:PM
حکومت کا ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج شام صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں ملک بھر میں  سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کیا جائے گا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں بڑھتی کشیدہ صورتحال پر بات چیت ہوگی، ملک میں ممکنہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر صدر مملکت کو بریفنگ دی جائے گی، امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی ثالثی کی پیشکش پر بھی بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب کفایت شعاری سے متعلق حکومت سندھ نے اہم اقدامات کرلیے، جمعہ کے روز ورک فرام ہوم ہوگا ۔ سندھ کابینہ نے تین ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی روکنے کے لئے وفاقجو فیصلے کرے گی لبیک کہیں گے،حالات مکمل طور پر قابو میں نہیں آتے تب تک اقدامات کرتے رہیں گے،وفاق نے لاک ڈاوُن کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت بھی عمل کرے گی۔