پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعدبلوچستان بھی کنٹری بیوشن پنشن سسٹم پر منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم)بلوچستان حکومت کنٹری بیوشن پنشن سسٹم پر منتقل ہو گئی۔
ایس ای سی پی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بلوچستان حکومت نے کنٹری بیوشن پنشن فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا پہلے ہی نئے پنشن سسٹم پر منتقل ہو چکے ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق وفاق اور سندھ کے پنشن فنڈز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، کنٹری بیوشن پنشن نظام سے حکومت کے مالی بوجھ میں کمی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کیلئے 35اوراندرون ملک کیلئے 8 پروازیں منسوخ
پنشن فنڈز لائسنس یافتہ مینیجرز کے تحت چلائے جائیں گے، ایس ای سی پی پنشن اصلاحات میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔