ن لیگ کا 28 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنیکا اعلان

Mar 25, 2022 | 16:52:PM
  ن لیگ کا 28 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنیکا اعلان
کیپشن: مسلم لیگ ن کا جلسہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے 28 مارچ بروز پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری کی جانب سے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

  دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو تاحال جلسے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہ صیام کے دوران مساجد میں بڑی پابندی عائد

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پر 27 مارچ کو جلسہ کیا جائے گاجس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:کپل شرما شو ایک بارپھر بند۔ وجہ کیا بنی؟