ماہ صیام کے دوران مساجد میں بڑی پابندی عائد

Mar 25, 2022 | 14:50:PM
رمضان المبارک کے دوران مساجد کےحوالے سے نئے احکامات جاری
کیپشن: مساجد کے حوالے سے احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں تصاویر بنانے اور افطاری کیلئے چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی لگادی۔

 خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اندر امام مسجد ، نمازیوں کی تصاویر بنانے اور نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی لگادی۔

 سعودی حکومت کی جانب سے افطار پارٹی کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں ، نئے احکامات کے مطابق افطاری پارٹی سے قبل اب اجازت لینا لازمی ہوگی جبکہ  این جی اوز اب افطاری امام مسجد کے ذریعے ہی روزے داروں تک پہنچا سکے گی، افطار پروگرام مساجد کے صحنوں اور تیار شدہ جگہوں میں کیےجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کپل شرما شو ایک بارپھر بند۔ وجہ کیا بنی؟

مساجد کی انتظامیہ کے لیے  اعتکاف سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ امام مسجدوں سے کہا گیا ہے کہ اعتکاف کے لیے نماز تراویح میں لوگوں کے حالات کو مدنظر رکھا جائے، نماز کو محدود کیا جائے، نمازوں اور اعتکاف کے دوران مساجدد میں دیکھ بھال اور حفظان صحت کا خاص خیال رکھا جائے، خواتین کے لیے مختص جگہوں کی صفائی کا اہتمام یقینی بنایا جائے۔اس کے علاوہ مساجد کے تمام ملازمین پر زور دیا گیاکہ وہ روزہ داروں اور دیگر لوگوں کے لیے افطاری کے منصوبوں کے لیے مالی عطیات جمع نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید مہنگا۔ بلند سطح پر پہنچ گیا