کراچی میں  پتنگ اڑانے پر پابندی عائد

Mar 30, 2024 | 18:54:PM
کراچی میں  پتنگ اڑانے پر پابندی عائد
کیپشن: پتنگ بازی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی)کمشنرکراچی نے شہر میں  پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی ،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ  دفعہ 144کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ، نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات سے محفوظ رکھنےکیلئے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،بعض عناصر نائلون اور دھات سے    تیز دھار مانجھا بنا رہے ہیں جو انسانی زندگی کیلئے غیر محفوظ ہے ، کمشنر کراچی نے کہاکہ  ان افراد کے خلاف کارروائی کی جاے گی اور گرفتارکیا جائے گا جو اس غیر قانونی  کاروبار میں ملوث ہیں،انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی پر پابندی 30مارچ سے 29مئی تک  رہے گی.

یہ بھی پڑھیں: سابقہ گرل فرینڈ کی زندگی میں نئے لڑکے کی انٹری ایلون مسک نے ابتک کا بڑا قدم اٹھا لیا