احد رضامیر سٹیج پرپہنچے تو ہال” سجل ، سجل “کے نعروں سے گونج اٹھا 

Mar 25, 2022 | 15:38:PM
سجل علی ، نعرے
کیپشن: سجل علی اور احد رضا میر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) احد رضا میر اور سجل علی کی مقبول ترین جوڑی کی طلاق کی خبریں آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے ۔سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان طلاق پر ان کے مداحوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں ،وہ اس جوڑی کو ایک بار پھر سے اکٹھا دیکھنا چاہتے ہیں ۔


سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں احد رضا میر کی رواں سال دبئی ایکسپو سے لی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اسٹیج پرخطاب کیلئے پہنچتے ہیں تو لوگ ان کو دیکھتے ہی سجل سجل کے نعرے لگانے شروع کردیئے ۔اس موقع پر احد رضا میر ہنس پڑے اور خاموش ہوگئے ۔انہوں نے مداحوں کاشکریہ اداکیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شوبز کی معروف خاتون صحافی آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا تھا کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کپل شرما شو ایک بارپھر بند۔ وجہ کیا بنی؟