مذاکرات کامیاب۔ جے یو آئی کو بڑی اجازت مل گئی

Mar 25, 2022 | 11:29:AM
  مذاکرات کامیاب۔ جے یو آئی کو بڑی اجازت مل گئی
کیپشن: جمعیت علمائے اسلام ف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی انتظامیہ نے جمعیت علماء اسلام(ف)  کو کشمیر ہائی وے پر  جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو 25 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے  دی ہے تاہم جے یو آئی نے جلسہ 26 مارچ کو کرنے کی استدعا کی ہے،ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کو دوبارہ درخواست جمع کرانے اور جلسے کے ایس او پیز فالو کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جلسے کے ایس او پیز میں کہا گیا ہےکہ سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائےگا، سرکاری اور نجی املاک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائےگا  جب کہ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مہنگائی مارچ کا قافلہ ڈی آئی خان سے 26 مارچ کو روانہ ہوگا, قافلہ شام 5 بجے ہکلہ انٹرچینج پہنچےگا، اس کے علاوہ ملک بھر سے آنے والے تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوں گے، قافلے سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری۔ ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن بھی مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے۔ ن لیگ کا مارچ لاہور سے 26 مارچ کو  ماڈل ٹاؤن لاہور سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی مہنگی ترین چائے۔قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے