قومی اسمبلی  اجلاس پیر تک ملتوی

Mar 25, 2022 | 11:11:AM
قومی اسمبلی  اجلاس پیر تک ملتوی
کیپشن: قومی اسمبلی اجلاس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی نےوزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس  پیر تک ملتوی کردیا ۔

اسپیر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پیر تک ملتوی کردیا۔قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس پیر 28 مارچ کو  شام چار بجے ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پرآئین کے مطابق کارروائی کرونگا۔

اجلاس کے موقع پراسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کی نفری کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا تھا، کسی بھی غیر متعقلہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں تھی تاہم ریڈ زون جانے والے ملازمین اپنے دفتر کا کارڈ دکھا کر جا سکتے تھے۔اس کے علاوہ ایم این ایز، وزرا کے سکیورٹی گارڈز اور ذاتی عملہ ساتھ لانے پر بھی پابندی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی مہنگی ترین چائے۔قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

 یاد رہےکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف جمع کروائی گئی تحریک پر 147 ارکان کے دستخط ہیں،عدم اعتماد کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، اس لیے انھیں عہدے سے برخاست کردیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:بنی گالہ میں جادو ٹونہ کیلئے منوں مرغیوں کا گوشت جلایا جاتا ہے،شہباز شریف