جنوبی وزیرستان میں اغواء ہونے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا
کیپشن: جنوبی وزیرستان میں اغواء ہونے والے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں اغواء ہونے والے ایس ایچ او احمد شاہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے اغواء کیے گئے پولیس اہلکاروں کی رہائی کے لیے علاقے کے مشران نے اہم کردار ادا کیا،فریقین کے درمیان مذاکرات کرائے، جو کامیاب ثابت ہوئے۔
کامیاب مذاکرات کے بعد ایس ایچ او احمد شاہ سمیت تمام مغوی اہلکار بحفاظت اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ سراروغہ کے علاقے میں دہشتگردوں نے ایس ایچ او احمد شاہ سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد اغواء کر لیا تھا،ان کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی تھیں۔
علاقائی مشران کی مسلسل کاوشوں اور مذاکراتی عمل کے نتیجے میں مغوی اہلکاروں کی رہائی ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : وینزویلا کے زلزلوں میں 167افراد جاں بحق ہوئے، 971زخمی