وینزویلا کے زلزلوں میں  167افراد جاں بحق ہوئے، 971زخمی

Jun 25, 2026 | 19:57:PM
وینزویلا کے زلزلوں میں  167افراد جاں بحق ہوئے، 971زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   وینزویلا میں آج صبح  آنے والے شدید  زلزلوں  کے بعد اب تک کم از کم 167 افراد کے جاں بحق ہونے  اور 971 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز  اور عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جانی و مالی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔
 اب تک باضابطہ طور پر 167 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں اور 971 لوگ زخمی ہیں۔ چونکہ ملبے تلے اب بھی بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں، اس لیے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے وقت وینزویلا میں اوپر تلے دو زلزلے آئے، ان زلزلوں سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس  اور کئی دوسرے شہروں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔ امدادی سرگرمیاں دن بھر جاری رہیں اور 167 افراد کے جاں بحق ہونے  ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
وینزویلا میں پے در پے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی اور ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق وینزویلا میں پہلا زلزلہ 7.1 شدت کا تھا جس کے چند منٹ بعد زیادہ شدید  7.5  میگنی ٹیوڈ  کا ایک اور زلزلہ آیا، یہ زلزلے وینزویلا کے  وقت کے مطابق شام 6 بجے آئے۔ زلزلوں کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ 

مصدقہ رپورٹوں کے مطابق  دو زلزلوں کے شدید جھٹکوں سے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس اور دوسری آبادیوں  میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  7.5 شدت کا ہولناک زلزلہ، امریکہ سمیت مختلف ممالک لرز اٹھے، وینزویلا میں 10 ہزار جانوں کے ضیاع کا اندیشہ 

پہلا زلزلہ آنے کے بعد بیشتر علاقوں میں لوگ رہائشہ عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے۔ دوسرے زیادہ شدید زلزلے میں ایسی کئی عمارتیں گرین جن کے مکین پہلے ہی باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ تاہم اس کے باوجود جانی نقصان ہونے کے خدشات موجود ہیں کیونکہ بہت سے لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈ ریگز نے زلزلے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں،  زلزلے سے کراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، زلزلے میں اب تک 167افراد کی  وفات اور 970 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی  کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی اور 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی جیولیوجیکل سروے نے ابتدا میں وینزویلا میں زلزلے کے باعث دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان اموات اموات کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے بتایا کہ وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت کردی ہے۔

سپین کا امدادی کاموں کیلئے فوجی دستہ بھیجنےکا اعلان
سپین نے وینزویلا میں زلزلوں کے بعد ہسپانوی فوج کا امدادی دستہ بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سپین کی وزارت دفاع کے مطابق ہنگامی دستے کے 54 فوجی اہلکار وینزویلا میں امدادی کارروائیوں میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ یہ امدادی دستہ خصوصی تربیت یافتہ کتوں، مخصوص آلات جیسے ریسکیو کیمروں اور جیو فونز کا استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  جاپان کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کا زلزلہ