جاپان کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کا زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وینزویلا کے بعد جاپان کے مختلف علاقوں میں بھی 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہرلرز اٹھے، زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔ شہریوں کو ہرقسم کی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب وینزویلا میں 7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 164 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے دارالحکومت کاراکاس سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی،پہلے زلزلے کی گہرائی 22کلومیٹر جبکہ دوسرے زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے کئی عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : زلزلہ کے بعدوینزویلا کیلئے عالمی امداد کا اعلان، ٹرمپ اور لاطینی ممالک متحرک