مٹہ میں رکشہ اور کار کے تصادم میں خاتون ہلاک، 14 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان)سوات کے علاقہ مٹہ میں رکشہ اور موٹر کار کے تصادم میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔
بریک فیل ہونے سے رکشہ بے قابو ہو کر کار سے ٹکرا گیا، دونوں گاڑیاں سڑک سے نیچے نشیب میں جا گریں۔حادثے میں ایک خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔
14 زخمیوں کو THQ ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا۔