چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی سری لنکن وزیرِ اعظم سے ملاقات
ڈاکٹر ہرینی امرسوریا کو پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور چائلڈ میرج بل سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی سارک کانفرنس کے موقع پر سری لنکن وزیرِ اعظم ڈاکٹر ہرینی امرسوریا سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے مطابق سارہ احمد نے ڈاکٹر ہرینی امرسوریا کو پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور چائلڈ میرج بل سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی اور آگاہ کیا کہ پاکستان میں کم عمری کی شادی کے خلاف اقدامات کے تحت لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی جا چکی ہے۔
سری لنکن وزیرِ اعظم ڈاکٹر ہرینی امرسوریا نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور چائلڈ میرج کے خاتمے کے لیے پاکستان کی پیش رفت کو سراہا۔ملاقات میں جنوبی ایشیا میں بچوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور علاقائی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:9 اور 10 محرم؛اسپتالوں میں الرٹ جاری، عملے کی چھٹیاں منسوخ
چیئرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے خلاف تشدد اور استحصال کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔