9 اور 10 محرم؛اسپتالوں میں الرٹ جاری، عملے کی چھٹیاں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم رند) 9 اور 10 محرم کو اسپتالوں کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
کراچی میں مختلف اسپتالوں کی طرح سول اسپتال میں بھی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،اسپتال کی ایمرجنسی اور شعبوں کو فعال رکھ کر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی پرموجودہے،تمام ادویات بھی ایمرجنسی اور وارڈز میں موجودہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس
سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری نے مختلف شعبوں کا دورہ کیااوراس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سول اسپتال میں تمام انتظامات مکمل ہیں،میں اور میری پوری ٹیم صبح سے موجود ہے،اسپتال کے تمام شعبہ جات مکمل فعال ہیں،اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس بھی موجود ہیں،پوری اسپتال کی میں خود نگرانی کررہاہوں۔