محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس

‎ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہوم سیکرٹریز اور پولیس حکام کی شرکت 

Jun 25, 2026 | 12:39:PM
 محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
 اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے تیار کیے گئے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مجموعی انتظامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں‎ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے پر زوردیاگیا۔
 وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ‎محرم الحرام میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے,‎وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، درکار معاونت سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس؛وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات
‎طلال چوہدری نے ہوم سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔