نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس؛وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات

Jun 25, 2026 | 09:34:AM
نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس؛وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( محمد اویس)نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔
 جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، سپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کے 3 ہزار سے زائد افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ جلوس کی نگرانی سیف سٹی کے مرکزی کنٹرول روم اور موبائل کنٹرول یونٹس کے ذریعے کی جائے گی۔
جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں اور قناتوں سے کارڈن کردیا گیا ہے،جلوس کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کی جائے گی،اس کےعلاوہ جلوس کے روٹ میں چھتوں پر سنائپر کمانڈوزبھی تعینات ہوں گے۔
جلوس کے داخلے راستوں پر سکینرز لگا دئیے گئے ہیں،جلوس کے روٹ کو جدید بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے کلیئر کیا جائے گا،جلوس کے علاقوں میں پرائیویٹ ڈرون اڑانے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت، نویں محرم الحرام کے جلوس آج ملک بھر میں نکالے جائینگے
جلوس کے فرنٹ اور بیک پر سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس، رینجرز کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے،خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اور خواتین رضاکار تعینات ہوں گی،جلوس میں داخلے کے مختص رستوں کے علاوہ کہیں سے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،جلوس کے روٹ کے آس پاس گاڑیوں کی پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔