شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت، نویں محرم الحرام کے جلوس آج ملک بھر میں نکالے جائینگے

Jun 25, 2026 | 09:09:AM
شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت، نویں محرم الحرام کے جلوس آج ملک بھر میں نکالے جائینگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کوسلام،ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے۔

اسلام آباد،لاہور اورکراچی سمیت تمام شہروں میں سکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،کئی مقامات پر جلوسوں کی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔

لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج برآمد ہوگا،جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پہنچے گا ۔

ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوگا،جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:ریسکیو 1122نے  یومِ عاشور کے موقع پر  ایمرجنسی کور پلان نافذ کر دیا

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس اثنا عشریٰ سے برآمد ہوگا،جلوس کے راستوں کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں  نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگاجوکہ حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادرپہنچ کر اختتام پذیرہوگا۔

جلوس کے تمام راستوں کوکٹینرزلگاکربندکردیا گیا ہے،کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہوگا،شہر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔