کیمرے نصب نہ کرنیوالی ٹیکسٹائل ملوں کو وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف بی آر نے ٹیکسٹائل ملوں کو کیمرے نصب کرنے کے لیے الٹی میٹم دیدیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق یکم جولائی سےٹیکسٹائل ملوں پرکیمرےنصب ہوں گے، 180 ملز مالکان کو حتمی وارننگ دے دی ہے۔
ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کیمرے اپنے اخراجات پر لگوائیں گی، کیمرے نہ لگوانے پر ملیں بند تصور ہوں گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر شوگر، سیمنٹ اورکھاد فیکٹریوں میں کیمرے نصب کرا چکا ہے۔