بادل پھر برس پڑے،محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی نویدسنادی

Jun 25, 2026 | 10:45:AM
بادل پھر برس پڑے،محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی نویدسنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیااورگرمی کازورٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔

مون سون سسٹم پاکستان پہنچ گیاجس کے پیش نظر پنجاب کے مختلف علاقوں میں  آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے،مون سون بارشوں کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن ،واسااور ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر محکموں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔

لاہورمیں بادل پھربرس پڑے جس سے گرمی کازورٹوٹ گیاہے۔
سرائے عالمگیر میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیااوردرجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیاہے،سرائے عالمگیر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرآباد اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،کامونکے شہر اور گردو نواح میں بھی موسلا دھار بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیااور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
نارووال شہر اور گردونواح میں آدھے گھنٹے کی بارش سےپورا شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا، بارش نے پورے شہر کو ڈبو کر رکھ دیا۔
گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ مریدکےشہر اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوارہوگیا۔
کھاریاں شہر اور مضافات میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا،اسی طرح  شکرگڑھ ،کرتارپور،عزیز آباد،چھمال ،نورکوٹ ،شہر اور مضافات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،بلوچستان کے وسطی اضلاع میں شدید گرم رہے گا،تاہم شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، بارکھان، خضدار اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہزار عمرہ زائرین سعودی شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے
 محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ، قلات میں 33،زیارت میں  26 ، ژوب میں 35 ،سبی میں 47 اور تربت میں 41 ریکارڈکیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 اور چمن میں 39 ریکارڈکیاگیاجبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور جیوانی میں 35 ریکارڈکیاگیاہے۔