ایک ہزار عمرہ زائرین سعودی شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے

Jun 25, 2026 | 09:59:AM
ایک ہزار عمرہ زائرین سعودی شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیابھرسے ایک ہزار عمرہ زائرین سعودی شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے۔
 خادمِ الحرمین الشریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام برائے مہمانان کے تحت 66 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دی گئی ہے، یہ کوٹہ ان خصوصی مہمانوں کے لئےہوتا ہے جنہیں شاہی مہمان کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔
سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے مطابق اس پروگرام کا نفاذ چار مرحلوں میں 1448 ہجری کے دوران کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 16 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 عمرہ زائرین کو سعودی عرب مدعو کیا جائے گا۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں انڈونیشیا، مشرقی تیمور، فلپائن، ملائیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ویتنام، میانمار، لاؤس، سنگاپور، چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، تائیوان اور منگولیا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس؛وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات
سعودی وزیرِ اسلامی امور عبداللطیف الشیخ نے اس موقع پرخادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے سعودی قیادت کے عزم کا مظہر ہے، یہ پروگرام مسلم دنیا کے مختلف طبقات کے درمیان اخوت اور رابطوں کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ علماء، دینی شخصیات اور مسلم معاشروں کی بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔