کراچی میں مسلسل زلزلوں کی وجوہات کیا اور ابتک کتنے ریکارڈ کیے گئے؟ تفصیلات جاری

Jun 25, 2025 | 18:18:PM
کراچی میں مسلسل زلزلوں کی وجوہات کیا اور ابتک کتنے ریکارڈ کیے گئے؟ تفصیلات جاری
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں مسلسل زلزلوں کی وجوہات کیا اور اب تک کتنے زلزلے ریکارڈ کیے گئے؟ زلزلہ پیما مرکز نے تفصیلات جاری کر دیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یکم جون 2025 سے ابتک کراچی میں 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلوں کی شدت 1.5 سے 3.8 رہی،یہ زلزلے لینڈھی فالٹ لائن میں سرگرمی کی وجہ سے رونما ہوئے، یہ علاقے کے فالٹ سسٹم میں موجود قدرتی ٹیکٹونک دباؤ کے اخراج کا نتیجہ ہیں۔

ماہرین زلزلہ پیما مرکز کاکہناتھا کہ  یہ زلزلے معمولی نوعیت کے ہیں، فعال زلزلہ زدہ علاقوں میں یہ عام ہوتے ہیں،اکثر زلزلے سطح سے کم گہرائی تقریباً 70 کلومیٹر پر رونما ہوئے، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں یہ ہلکے محسوس کئے گئے،یہ زلزلے قدرتی ارضیاتی سرگرمی کے باعث رونما ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی برصغیر اور یوریشین پلیٹوں کے ملاپ پر واقع ہے،   چھوٹے پیمانے پر تناؤ جمع ہونے سے کبھی کبھار اس نوعیت کے زلزلے آسکتے ہیں،یہ زلزلے فعال فالٹ زونز میں معمول کا مظہر ہیں،  یہ کسی بڑے زلزلے کی پیش گوئی نہیں کرتے، مقامی حالات، نرم زمین، زمین کی بھرائی اور زیر زمین پانی کے بے ضابطہ اخراج سے بھی زلزلوں کی شدت سطح پر مختلف محسوس ہو سکتی ہے۔

مرکز کا مزید کہناتھا کہ  موجودہ اعداد و شمار اور مشاہدات کے مطابق کسی بڑے زلزلے کا فوری خطرہ نہیں،  زلزلے کے فعال علاقوں میں کبھی کبھار ہلکے جھٹکے آتے رہتے ہیں،پی ایم ڈی کی ٹیم مسلسل زلزلوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کر رہی ہے ،تاکہ کسی غیرمعمولی سرگرمی کا بروقت پتہ لگایا جا سکے،عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں۔

مرکز کاکہناتھا کہ یہ جھٹکے غیرمعمولی نہیں ہیں اور خوف کا باعث نہیں ہونا چاہیے،غیرمصدقہ زلزلوں کی پیش گوئیوں پر دھیان نہ دیں، خاص طور پر غیر سائنسی ذرائع سے موصول ہونے والے دعوؤں پر دھیان نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:جیا علی کی اصل عمر کتنی ہے؟اداکارہ نے پہلی بار سچ اگل دیا