سونےکی فی تولہ قیمت میں300 روپےکا اضافہ

Jun 25, 2025 | 17:37:PM
سونےکی فی تولہ قیمت میں300 روپےکا اضافہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں300 روپےکا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا  ہے، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافےکے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونےکی قیمت258 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 330 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوئی تھی، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں3 ہزار 800 روپے کی کمی  ہوئی تھی۔