پوپ لیو معاشرے کے درست چہرے کی عکاسی کیلئے صحافتی کردار کے معترف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پوپ لیو نے دنیا کے طاقتور ترین کیتھولک گروپ میں جرائم کی نشاندہی کرنے پرمقامی صحافی ”پیریوین“کی رپورٹنگ کی تعریف کی، پوپ لیو کی 8مئی کو ہونے والے اپنے انتخاب کے بعد یہ پہلا پبلک بیان تھا۔
انھوں نے کہا کہ معاشرے کے درست چہرے کی عکاسی کے لیے صحافت کا موثر کردار ضروری ہوگیا ہے،پوپ لیو کئی سالوں سے پیرو میں بشپ اور مشنری کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ صحافیوں کی جانب سے اٹھائے گئے الزامات اور قصور وار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
اپنے پہلے پبلک پیغام میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ چرچ اور دیگر کیتھولک گروپس کو چاہئے کہ وہ مذہبی مقامات پر انسانی خدمات، سچائی اور ایمانداری کی روایات کو ٹھوس بنیادوں پر قائم کریں۔
یہ بھی پڑھیں :انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی