کورونا پھر بےقابو، مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

Jun 25, 2022 | 19:06:PM
کورونا، مثبت، کیسز،اضافہ
کیپشن: ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا، آج کیسز کی شرح 19.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ایک ہزار 252 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 19.6 فیصد کیسز مثبت آئے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد اور اسلام آباد میں 4 فیصد رہی۔

لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.1، راولپنڈی میں 1.2 اور پنجاب بھر میں شرح 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد رہی جبکہ ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 435 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کرے یا بات چیت؟ پاکستانیوں نے بتا دیا