پی ٹی آئی احتجاج کرے یا بات چیت؟ پاکستانیوں نے بتا دیا

Jun 25, 2022 | 18:14:PM
گیلپ، سروے،عمران خان، پاکستانی،
کیپشن: گیلپ سروے نے نئی رپورٹ جاری کی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 78 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو احتجاج کے بجائے بات چیت کا مشورہ دیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب 12 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے 30 مئی سے 13 جون 2022 کے درمیان کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گیلپ پاکستان کی جاری کردہ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 78 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کو سڑکوں پر احتجاج کے بجائے سیاسی حریفوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ مشورہ دینے والوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ 71 فیصد پاکستانی ایسے ہیں۔ جو اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹر کہتے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہےکہ 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد انتخابات کے بھی حمایت کرتے ہیں لیکن 24 فیصد 2023 میں مقررہ وقت پر انتخاب چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ 52 فیصد اگلے چھ ماہ میں ملکی حالات میں بہتری کے لیے بھی کافی پُرامید ہیں، البتہ 47 فیصد مایوس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، شکوؤں کی طویل فہرست پیش

انتخابات کروانے کی حمایت کرنے والے افراد کی شرح تمام صوبوں میں تقریباً یکساں ہے۔ بلوچستان میں 85 فیصد، سندھ میں 78 فیصد، پنجاب میں 76 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 71 فیصد لوگ ملک میں جلد انتخابات چاہتے ہیں۔