راولپنڈی: موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے بیگ چھینتے ہوئے خاتون کو زمین پر گرا دیا، ویڈیو وائرل

Jun 25, 2021 | 18:34:PM
راولپنڈی: موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے بیگ چھینتے ہوئے خاتون کو زمین پر گرا دیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے بیگ چھینتے ہوئے خاتون کو زمین پر گرا دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
لڑکی کے بھائی نے موقف اپنایا کہ میری بہن ٹیچنگ کیلئے سکول جارہی تھی۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار نے بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ ملزم بیگ چھین کر بھاگ گیا جس میں شناختی کارڈ، 2ہزار روپے اور ضروری کاغذات تھے۔درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ 
خیال رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں سنیچنگ کی واردات کے دوران خاتون انتہائی برے طریقے سے گر گئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے راستے سے گزرتی خاتون کا پرس چھیننا۔ پرس چھیننے کے دوران خاتون زمین پر جاگری۔خاتون کا موبائل فون اور دیگر اشیا بھی زمین پر بکھر گئیں۔ موٹرسائیکل سوار پرس چھین کر فرار ہوگیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ریس کورس کو ملزم جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔متعلقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزم کو ٹریس کیا جارہا ہے۔ ملزم کو جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔