بانی پی ٹی آئی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں: عظمیٰ بخاری

Jul 25, 2025 | 17:02:PM
بانی پی ٹی آئی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں: عظمیٰ بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں تاریخی فتح حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،پوری دنیا آج پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے  5 گنا بڑے دشمن کو نہ صرف میدان جنگ میں شکست دی بلکہ سفارتی اور عسکری سطح پر بھارت کو پسپائی پر مجبور کیا۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی اعلیٰ جنگی حکمت عملی نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کیا، جو پاکستان کی زبردست عسکری برتری کا ثبوت ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف کو امریکی صدر کی جانب سے عشائیے کی دعوت ملنا پوری قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے، جو اس امر کا اظہار ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت اور افواج کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔ پاکستان کا نوجوان طبقہ بھارت کے خلاف اس تاریخی کامیابی پر اپنی بہادر افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہا کہ بانی پی ٹی آئی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔  

بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ پھیلا رہی ہےجو شخص اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن تھا۔

 آج وہی قانون کی حکمرانی کا راگ الاپ رہا ہےنو مئی کے فسادات میں ملوث سازشی کرداروں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جا رہی ہیں، یہی اصل قانون کی بالادستی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :برصغیر میں بائیں جانب ڈرائیونگ کا قانون نیپولین کے حکم سے جڑا ہے:ڈاکٹر کاشف فراز