خان صاحب سے ملیں گے ؟ 24  نیوز کے سوال  پر فواد چودھری کے جواب نے سب کو حیران کر دیا

Jul 25, 2023 | 11:36:AM
خان صاحب سے ملیں گے ؟ 24  نیوز کے سوال  پر فواد چودھری کے جواب نے سب کو حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )توہین الیکشن کمیشن کیس میں  فواد چودھری کی پیشی کے موقع پر 24 نیوز کے نمائندے نے  سابق وزیر اطلاعات سے دلچسپ سوال کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان ،  سابق وزیر پلاننگ اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں ہوئی اس موقع پر فواد چودھری  جب الیکشن کمیشن آفس پہنچے تو 24 نیوز کے نمائندے نے ان سے سوال کیا کہ چودھری صاحب  عمران خان صاحب سے ملیں گے ؟جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ اگر خان صاحب آئے تو ضرور ملوں گا ۔