کوئٹہ میں سخت سردی ، سڑکوں پر پانی جم گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان میں خون جماتی سردی نے شہریوں کا نظامِ زندگی مفلوج کردیا ہے۔
کوئٹہ میں آج کم سےکم درجہ حرارت منفی 5 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سبی میں کم سےکم درجہ حرارت 5،گوادرمیں 6 اورتربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر کوئٹہ،قلات اور زیارت میں سڑکوں پرکھڑاپانی جم گیا،گھروں کی ٹینکیوں اورلائنوں میں بھی پانی جم گیا۔
سخت سردی میں زیارت،قلات میں گیس پریشر میں کمی کامسئلہ برقرار ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں موسمی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ