مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے،قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

Jan 25, 2026 | 10:52:AM
مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے،قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )مہنگائی کے مسلسل دباؤ کے باعث سستا پروٹین بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، جہاں برائلر گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخوں کے باوجود بلند سطح پر فروخت ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 526 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کا بڑا اعلان،حکومت کی مشکلات میں اضافہ

اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت 363 روپے فی کلو جبکہ بون لیس گوشت 700 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن میں اضافے کے بغیر اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتیں ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، جبکہ برائلر گوشت جو کبھی سستا پروٹین سمجھا جاتا تھا، اب عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔