وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان کیا ہے۔
سہیل آفریدی نے ہفتے کے دن مردان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے دن میں اور میری قیادت اڈیالہ جیل جائیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے، بہت جلد ہی ان چوروں، ڈاکوؤں اور ظالموں کا حساب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:شیر کے حملے کا تیسرا واقعہ،ایک اور افسوسناک خبر آگئی
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کی مردان آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا اور عبدالولی خان سمیت دیگر جامعات کو اپنی زمینیں دینے والے افراد نے معاوضے کا مطالبہ کیا۔