امریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان، ایمرجنسی نافذ

Jan 25, 2026 | 09:18:AM
امریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان، ایمرجنسی نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس،اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا ہے۔
امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج سے 27 جنوری تک شدید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی
 ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمین کیلئے کل پیرکے روز عام تعطیل کا اعلان کردیاہے،ذخیرہ اندوزی کےباعث مارکیٹوں میں کھانے پینےکی اشیا کم پڑ گئیں اورصدر ٹرمپ نے مقامی حکام کو ہنگامی حالات کیلئے تیار رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

 بائیس ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اورچوراسی ہزار صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

 امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ طوفان کی زد میں آنے والی تمام ریاستوں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔