ویرات کوہلی انوشکا شرما سے شادی نہ کرتا تو ’’چنگا ‘‘رہتا۔۔شعیب اختر پر بھارتی مداح برس پڑے

Jan 25, 2022 | 21:13:PM
ویرات کوہلی, انوشکا شرما، شعیب اختر
کیپشن: ویرات کوہلی, انوشکا شرما اور شعیب اختر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر انوشکا شرما  اور  ویرات  کوہلی  کی بیٹی وامیکا کو لے کر خوب بحث جاری ہے۔ جب سے انوشکا کی بیٹی کی فوٹو وائرل ہورئی ہے لوگ اپنا اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ اس درمیان کوہلی کی موجودہ کرکٹ پرفارمنس پر بھی بحث کی جارہی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر بھی آگئے ہیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ویرات اور انوشکا کی شادی پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ویرات  کو انوشکا سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ جس کے بعد انہیں ان دونوں کے فینس خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ کوہلی کے مداح شعیب کو نصیحت نہ دینے کی صلاح دے رہے ہیں۔ انوشکا کے کئی فینس ان کی اس بات کو فضول اور پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر کے اس بیان پر سب لوگ اپنی رائے رکھ رہے ہیں اور ان کے اس بیان کی مذمت بھی کررہے ہیں۔
 پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نےبھارتی خبر رساں ادارےسے ایک بات چیت کے دوران کہا کہ اگر میں انڈیا میں ہوتا اور ایک تیز گیند باز ہوتا تو میں شادی نہیں کرتا۔ میں اپنی کرکٹ پر دھیان دیتا۔ یہ میری سوچ ہے۔ یہ کوہلی کا نجی فیصلہ ہے۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے تو میں اپنے کرکٹ پر فوکس کرتا۔ پچھلے سال کوہلی نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لیا انہوں نے ٹی-20 کی کپتانی چھوڑ دی تھی جس کے بعد انہیں ون ڈے کی کپتانی بھی کھونی پڑی تھی۔ اب انہوں نے ٹیسٹ میچ کی بھی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ اس فیصلے پر سب کی الگ الگ رائے ہے لیکن شعیب کی رائےویرات اور انوشکا کے فینس کو پسند نہیں آرہی ہے۔
 ایک یوزر نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ان کے حساب سے کیرئیر ہی سب کچھ ہے۔ آپ کے لئے لو لائف، فیملی، خوشیاں کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کے لوگوں کو اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔ ایک جمی نامی یوزر نے ویرات سے ریلیشن شپ کے بعد کے ریکارڈ کو سامنے رکھ دیا اور کہا کہ  ویرات  کا کیرئیر اُسی وقت بلندی پر تھا جب وہ انوشکا کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیا کا دورہ پاکستان۔۔شکوک و شبہات پیدا ہو گئے۔۔اہم خبر جانئے