آسٹریلیا کا دورہ پاکستان۔۔شکوک و شبہات پیدا ہو گئے۔۔اہم خبر جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ اس دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا ۔آسٹریلین ٹیم 1998 کے بعد سے پاکستان نہیں گئی ہےاور یہ دورہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے اہم ہے ۔ اسی دوران خبر آرہی ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ سیریز کے تینوں ٹیسٹ میچز ایک ہی مقام پر کرانے کے حق میں ہے، حالانکہ پی سی بی اس کے لئے تیار نہیں ہے ۔ ایسے میں اس دورے کو لے کر شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں ۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز 3 سے 25 مارچ تک کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے ہیں ۔ ساتھ ہی محدود اووروں کی سیریز کے میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں ہونے ہیں ۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی ایک خبر کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے سبھی میچز ایک ہی جگہ پر ہوں ۔ سیکورٹی اور صحت کی وجوہات کی بنا پر اس نے ایسا کرنے کیلئے کہا ہے ۔ گزشتہ سال انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں نے سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا ۔ تاہم سیریز کے سبھی میچز بائیو ببل میں کھیلے جانے ہیں ۔ پاکستان سیریز سے قبل آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 5 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنی ہے ۔رپورٹ میں پاکستان کے ایک انگریزی اخبار کی ایک خبر کے حوالے سے بتایا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں ٹیسٹ ایک ہی مقام پر کرانے کے حوالے سے کسی قسم کی بات چیت کی تردید کی ہے ۔ بورڈ کے ایک اہلکار نے کہا کہ آسٹریلیائی بورڈ کے ساتھ ایسی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ ایک ہی مقام پر بین الاقوامی میچوں کیلئے 19 دنوں تک انتظامات نہیں کئے جاسکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور سیکورٹی کی ٹھوس تیاریاں تینوں مقامات پر کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تہلکہ خیز انکشاف۔۔دبئی میں یہودیوں نے’’ات‘‘ مچا دی۔۔کیا گل کھلا رہے ہیں۔۔؟