اسامہ قتل کیس، ملزموں کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ 

Jan 25, 2021 | 15:09:PM
اسامہ قتل کیس، ملزموں کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسامہ قتل کیس کے ملزموں کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں طالبعلم اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈمانگنے پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ اب اور کتنا ریمانڈ لیں گے ، پہلے ہی بائیس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے۔وکیل فیصل یونس نے موقف اختیار کیا کہ ہماری درخواست پر تفتیشی افسر تبدیل ہوا ہے، تفتیش آگے بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ وکیل نے مزید کہا کہ اس میں پیش رفت بھی ہو رہی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ مزید ریمانڈ دیا جائے، جے آئی ٹی بھی اپنا کام کر رہی ہے۔ وکیل کے دلائل پر عدالت نے ملزموں کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ تین روز بعد ملزموں کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنےکا حکم بھی دے دیا۔