دانش کنیریا کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں

Jan 25, 2021 | 13:59:PM
دانش کنیریا کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلئے کوشاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی کرکٹ کےمیدانوں میں واپسی کےلئےکوششیں جاری ہیں۔عدالت نےان کی درخواست پرسماعت کےبعد 29 جنوری کے لئےفریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں لیگ اسپنر دانش کینریا کی پابندی کے خلاف کیس پر فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دانش کنیریا کے وکیل نےعدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ پی سی بی سے ان کا مطالبہ ہے کہ کرکٹ بورڈ ان کا موقف آئی سی سی کو پیش کرے وہ ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ سمیت لیگز کی کرکٹ میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور ان کےپاس موقع بھی ہیں لیکن پابندیوں کےباعث کرکٹ میں حصہ نہیں لے پارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی لیگز کی جانب سے بھی پیشکش کی گئی ہے۔

دانش کنیریا نے کہا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی معافی ملی ہے اور جو غلطیاں ان سے ہوئی ہیں اس پر معافی مانگ چکے ہیں اوراس وقت ان کی کرکٹ باقی ہے۔ دانش کنیریا نے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست بھی کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ دوسرےکھلاڑیوں کی طرح انہیں بھی بحالی پروگرام کا حصہ بنا کرایک موقع دیا جائے۔ درخواست میں انھوں نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ پوری زندگی ہی کرکٹ کھیلی۔پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

پی سی بی وکیل نےموقف پیش کیا کہ پی سی بی کی جانب سے دانش کنیریا پر کوئی پابندی نہیں ہے۔