رکشے میں بیٹھنے کی کوشش، انکار پر ڈرائیورقتل 

Jan 25, 2021 | 10:01:AM
رکشے میں بیٹھنے کی کوشش، انکار پر ڈرائیورقتل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حافظ آباد: رکشے میں نہ بٹھانے پر ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کوٹ قاسم کا رہائشی25 سالہ رکشہ ڈرائیو ر محمد زمان رکشہ چلا کر اپنی فیملی کی گزر اوقات کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گاؤں کے رہائشی دو نوجوان نے مبینہ طور پر اس کے رکشے میں بیٹھنے کی کوشش کی تو اس نے یہ کہہ کر انہیں نہ بیٹھنے دیا کہ اس کی سواریاں پوری ہیں جس پر ملزمان اور رکشہ ڈرائیور میں تکرار ہوئی۔

 بعدازاں محمد زمان جب سواریوں کو اتار کر واپس گاؤں پہنچا تو دونوں ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔