لاہور ہائی کورٹ بار الیکشن ، 2 روز باقی ، ضابطہ اخلاق جاری

Feb 25, 2026 | 10:19:AM
لاہور ہائی کورٹ بار الیکشن ، 2 روز باقی ، ضابطہ اخلاق جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ بار الیکشن میں  2 روز باقی رہ گئے،28 فروری کو پولنگ ہوگی، چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو سے چھ لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر 15 لاکھ جرمانہ یا نااہلی ہو سکتی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے، بار روم میں کسی قسم کا اشتہاری مواد لگانے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ امیدوار یا سپورٹرز کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے مہم چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کی اجازت واٹس ایپ کے ذریعے ہو گی جبکہ مد مقابل امیدوار کے خلاف بیان بازی اور پریس کانفرنس پر پابندی عائد ہوگی اور انتخابی مہم کے دوران مذہبی،سیاسی، سماجی تقریبات منعقد کرنے پربھی پابندی عائد ہو گی۔

علاوہ ازیں ایک امیدوار کو پانچ سے زائد وکلا کے ہمراہ انتخابی سرگرمی پر اور الیکشن ڈے سے قبل یا دور ان آؤٹ سائیڈ کی انتخابی مہم پر پابندی عائد ہو گی، امیدوار یا سپورٹر کی جانب سے دعوتوں اور ضیافتوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:سنہری موقع!  موٹرسائیکل پر بڑی آفر لگ گئی

امیدواروں کو انتخاںی مہم کے دوران صرف ایک بار محدود ریفریشمنٹ کی اجازت دی گئی ہے جبکہ امیدوار 25 سے 27 فروری تک علیحدہ الیکشن آفس قائم کر سکیں گے تاہم الیکشن آفس میں صرف ایک فلیکس یا بینر تصویر کے ساتھ لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

سپورٹر میٹنگ میں سنگل ڈش ایک میٹھے کی اجازت ،خلاف ورزی پر نااہلی ہوگی جبکہ ہائیکورٹ بار میں اجتماع یا قطار بنا کر ووٹ مانگنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

مزید براں انتخابی مہم پولنگ سے 24 گھنٹے ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔