شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی 

Feb 25, 2024 | 08:23:AM
ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

ماہ شعبان کی پندرھویں رات، رحمتوں اور برکتوں والی رات آ گئی۔ اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔ شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی، شہری پر پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، اے ایس آئی گرفتار

شب برأ ت کے سلسلے میں شہر بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اس مقدس رات میں اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔