راولپنڈی، شہری پر پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، اے ایس آئی گرفتار

Feb 25, 2024 | 01:35:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی پولیس کیجانب سے شہری پر بہیمانہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ بنی کے اے ایس آئی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے ایس آئی پتنگ اڑانے کے جرم میں گرفتار شہری کو لوہے کی تار سے تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیکسلا،سی پی او راولپنڈی نے خاتون پر تشدد کرنیوالے اے ایس آئی امتیاز ناصر کو معطل کردیا

ویڈیو میں مزید دیکھا جاستا ہے کہ اے ایس آئی نے باریش شہری کی داڑھی بھی نوچی اور بازو مروڑ ڈالا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور شہری پر تشدد میں ملوث اے ایس آئی پر مقدمی درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایک ہی دن میں راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہریوں پر کیے جانے والے تشدد کے دوسرے واقعے کے بعد سماجی تنظیموں نے تشویس کا اظہار کیا ہے۔