اونچی چوٹی سر کرتے کوہ پیما پر تودہ آن گرا ،دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Feb 25, 2022 | 00:09:AM
 چوٹی، سر، کوہ پیما ،تودہ ،آن گرا
کیپشن:  چوٹی سر کرتے کوہ پیما  پر تودہ آن گرا (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر بہت سی مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے اکثر ویڈیوز بہت جلد صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔اسی طرح کی  ایک ویڈیو امریکی ریاست کولوراڈو سے سامنے آئی ہے جس میں برفانی تودہ گرنے کے باعث لی لینڈ نیسکی نامی کوہ پیما پہاڑی پر لٹک گیا۔

  تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ پیما لی لینڈ نیکسی روز دی ربن کی چوٹی پر اکیلا ہی چڑھ رہا تھا کہ اچانک ہی وہ زمین سے 400 فٹ بلند برفانی تودے کی زد میں آگیا۔ کوہ پیما پہاڑی کے بیچ میں لٹک گیا  کوہ پیما نے خود کو بچانے کے لیے برفانی تودے کے گرنے کے دوران ہی پہاڑ پر کلہاڑی ماری تاکہ  اپنی جان بچا سکے۔

View this post on Instagram

A post shared by Leland Nisky (@nemonisky)

لی لینڈ کے ہیلمٹ میں  لگے کیمرے کی وجہ سے  سارا واقعہ اس میں محفوظ ہوگیا۔ویڈیو میں  نظر آ رہا ہے کہ کوہ پیما  اپنا توازن برقرار رکھنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ یہ خطرناک منظر  دو منٹ تک جاری رہا جس کے رکنے کے بعد کوہ پیما نے خود کو محفوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے اتحادی اور ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری مونس الٰہی