حکومت کے اتحادی اور ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری مونس الٰہی 

Feb 24, 2022 | 20:20:PM
 اسد ,قیصر , چوہدری ,مونس ,الٰہی 
کیپشن:  اسد قیصر  اور چوہدری مونس الٰہی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  اور مسلم لیگ ق کے رہنما و رکن قومی اسمبلی  چوہدری مونس الٰہی میں ٹیلیفونک رابطہ،ملکی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو  میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ملک میں جمہوری اداروں کا استحکام ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ قائدآنہ صلاحیتوں کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مسلم لیگ ق نے ہمیشہ رواداری اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوے فیصلے کئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی صرورت ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں سے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔ مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں اور ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام ہے۔ چوہدری مونس الہی نے مزید کہا کہا وزیر اعطم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات ختم