وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Feb 24, 2022 | 16:49:PM
وزیراعظم عمران خان، روسی صدر، ملاقات ختم
کیپشن: وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر مصافحہ کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر وسیع مشاورت کی گئی ،پاک روس تعلقات میں وسعت کیلئے دونوں رہنماﺅں پرعزم ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق وقت کیساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط تر ہو نگے،دوطرفہ تعلقات کا مثبت رخ مستقبل میں بھی آگے بڑھتا رہے گا،وزیراعظم نے روس کیساتھ کثیر الجہتی اور طویل المدتی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں انسانی بحران پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے فلیگ شپ اقتصادی منصوبے کی اہمیت کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں توانائی سے متعلق منصوبوں پر تعاون پر بھی بات کی گئی ، وزیراعظم نے افغانستان میں اقتصادی بحران کوروکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مستحکم، پرامن افغانستان کیلئے عالمی برادری کیساتھ کام کرینگے،وزیراعظم نے ایس سی او سمیت مختلف فورمز پر پاک روس ہم آہنگی پرزور دیا،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالی ، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا،وزیراعظم نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے روس اوریوکرین کی تازہ صورتحال پر افسوس کااظہار کیا،وزیراعظم نے کہاکہ امید ہے سفارتکاری سے فوجی تنازع کو ٹالا جا سکتا ہے،وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ، تنازعات کو مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کیاجانا چاہئے،ترقی پذیر ممالک ہمیشہ تنازعات میں معاشی طور پر متاثر ہوتے ہیں ۔
امیہ کے مطابق وزیراعظم نے انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے رحجانات پر اظہار تشویش کیا، وزیراعظم نے بین المذاہب ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی ضرورت پر زور دیا،وزیراعظم نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی