بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، کوئٹہ اور زیارت میں پارہ منفی سطح پر پہنچ گیا

Dec 25, 2025 | 09:20:AM
بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، کوئٹہ اور زیارت میں پارہ منفی سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے مختلف شہروں میں آج صبح موسم سرد اور خشک رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قلات میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

زیارت میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری جبکہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری اور تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی میں پارہ 1 ڈگری جبکہ چمن میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پاکستان کو خراج عقیدت: آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’پیغام قائد‘ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک بھر کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے،اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اورخشک رہنےکی توقع ہے،خیبر پختونخوا کےیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کے ساتھ خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہےگا۔

گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،نارووال،لاہور،شیخوپورہ،بہاول نگر،اوکاڑہ،قصور،خانیوال،خانپور،بہاولپور اور رحیم یارخان میں دھند پڑنےکا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کے علاوہ سکھر،روہڑی،شکارپور، کشمور،شہید بینظیر آباد میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔