ٹک ٹاکر صندل خٹک الیکشن 2024 لڑنے کو تیار

Dec 25, 2023 | 10:54:AM
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر صندل خٹک  نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر صندل خٹک  نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صندل خٹک کا کہنا تھا کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی۔ اور میرے آبائی علاقے میں بہت مسائل ہیں ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔

ٹک ٹاکر کا مزید یہ کہنا تھا خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔

اور  ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔

مزید پڑھیں: ملک کے دیگر شہروں سمیت کراچی میں بھی کرسمس کا تہوار منایا جا رہا

واضح  رہے کہاس  سے قبل صندل خٹک کی دوست و ٹک ٹاکر حریم شاہ نے صندل خٹک کے خلاف ہی ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ‘کے تحت درخواست دائر کی تھی۔

جس میں حریم شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ صندل خٹک اور عائشہ ناز نے ان کی ذاتی ویڈیوز چرانے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرکے انہیں بدنام کیا۔

بہرحال کچھ عرصے بعد ان کی درخواستِ ضمانت منظور ہو گئی تھی۔