کراچی: نجی بینک میں پر اسرار دھماکا

Dec 25, 2020 | 14:23:PM
کراچی: نجی بینک میں پر اسرار دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک میں پراسرار دھماکا ہوا ہے۔عام تعطیل کے باعث بینک بند تھا ۔

تفصیلات کے  مطابق پاپوش نگر کے علاقے میں واقع بینک میں ہونے والے دھماکے کی گونج دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ شٹر کو بھی نقصان پہنچا۔ عام تعطیل کے باعث بینک بند تھا جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پولیس، ریسکیو حکام اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔