ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے؛وزیراعظم 

Aug 25, 2025 | 19:42:PM
ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے؛وزیراعظم 
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے،وزیراعظم  نے قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے تمام  سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کردی ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ،وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، ملک کے اہم چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ 

وزیر اعظم نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کی ترقی کے ذریعے برآمدات پر مبنی معیشت، ملکی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،صنعتی پیداوار میں اضافے اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ 

وزیراعظم  نے قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے تمام  سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی۔ 

 یہ بھی پڑھیں؛ 300 انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان