300 انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان

Aug 25, 2025 | 19:34:PM
300 انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف سے 300 انسانی جانیں بچانے والے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہیروزوصیت خان، انصار،محمد خان نے ملاقات کی،وزیراعظم نے تینوں افراد کو 25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان کردیا۔ 

وزیراعظم نےانسانی جانیں بچانے پر  تینوں افراد کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ وصیت خان، انصار،محمد خان  نے گلاف کی پیشگی اطلاع دے کر انسانی جانیں بچائی،وزیراعظم نے تینوں افراد کو 24 کروڑ عوام کا ہیرو قرار دیتے ہوئے تینوں افراد کو 25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان کیاجبکہ تینوں افراد کو شاباشی سرٹیفیکیٹ  بھی دیئے۔

وزیراعظم چند روز میں گلگت بلتستان کا دورہ بھی  کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ گاؤں کو ماڈل ویلج بنانے کا اعلان بھی کیا۔ 
وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی جانیں بچا کر آپ نے خدمت کے جذبے کا اظہار کیا،آپ جیسے لوگ پوری قوم کیلئے مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر بلاول کا طالب علم سے دلچسپ مکالمہ