سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر بلاول کا طالب علم سے دلچسپ مکالمہ

Aug 25, 2025 | 19:14:PM
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ پر بلاول کا طالب علم سے دلچسپ مکالمہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغاری) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رتو ڈیرو کے گاؤں راہوجا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر گھروں کے دورے کے موقع پر کمسن طالب علم سے دلچسپ مکالمہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  چھٹی جماعت کے طالب علم حمزہ علی سے سوال کیا کہ  آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں، طالب علم حمزہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیا کہ  میں بڑے ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  طالب علم حمزہ علی سے کہا کہ  آپ کو پتہ ہے کہ ہمارے پائلٹ نے کیسے بھارتی جنگی جہاز گرائے تھے، آپ پائلٹ بن کر دشمن کے جہاز گرانا۔

واضح رہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بننے والے گھروں کا دورے کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ فریال تالپوراور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور سید مراد علی شاہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بننے والے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بننے والے گھروں کے مالکانہ حقوق اس گھر کی خواتین میں تقسیم کئے۔

 SPHF کے سی ای او خالد محمود شیخ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں ایک لاکھ 22 ہزار میں سے 90 ہزار گھر تعمیر ہونا شروع ہوچکے ہیں۔

 SRSO کے سی ای او ڈیٹھل کلہوڑو  نے دوران  بریفنگ بتایا کہ  سندھ حکومت نے بلب، پنکھے، انورٹر، بیٹری اور کیبلز پر مشتمل ہزاروں سولر کِٹ مستحقین میں تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان اکرم راجہ کی پارٹی عہدے سے استعفیٰ کی وجوہات سامنے آ گئیں